سانحہ صفورا کا اہم ملزم علی رحمان عرف ٹونی گرفتار

arrest-terroristsکراچی ، سانحہ صفورا کیس میں اہم پیشرفت، حساس ادارے نے پیپری سے ایک اور اہم ملزم علی رحمان عرف ٹونا عرف ٹونی کو گرفتار کر لیا۔کراچی میں سانحہ صفورا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، واقعے میں ملوث دہشتگرد رحمان عرف ٹونی کو حساس اداروں کی جانب سے پیپری سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  گرفتار دہشتگرد سانحہ صفورا کے بعد کافی عرصے سے روپوش تھا، دہشتگرد طاہر عرف سائیں، کامران گجر اور سعد عزیز کا ساتھی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سانحہ صفورا کے بعد سے روپوش تھا، رحمان عرف ٹونی اسلحہ چلانے میں بھرپور مہارت رکھتا ہے، گرفتار دہشت گرد سے سانحہ صفورا کے علاوہ مزید تفتیش کی جاری ہے، جبکہ تعلیمی ریکارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top