Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم سانحہ بلدیہ تحقیقات کے دوران اہم انکشافات

سانحہ بلدیہ تحقیقات کے دوران اہم انکشافات

کراچی (رپورٹ:سلیم الیاس ) سانحہ بلدیہ کی تحقیقاتی ٹیم گزشتہ چار روز سےدبئی میں Baldiafactoryfireفیکٹری مالکان سے تحقیقات میں مصرودف جس کے دوران کئی اہم انکشافات سامنے آئے۔ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں آگ لگنے سے پہلے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے 20 کروڑ رروپے بھتہ مانگا گیا تھا۔ بھتے کی رقم کم کروانے کے لئے سیاسی جماعت کے عہدیداروں کے کئی ملاقاتیں بھی کیں لیکن بات نہ بن سکی۔ فیکٹری کے کئی ملازمین کے سیاسی جماعت کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مراسم سے بھی واقف تھے۔ بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہے فیکٹری کی ایک منزل میں آگ لگی اور چند منٹوں میں آگ دوسری اور تیسری منزل میں بھی لگ گئی اور فیکٹری کے دروازوں کو بھی باہرسے تالے لگ گئے۔ جو کسی صورت اتفاق نہیں ہو سکتا۔ دھمکیوں اور بھتہ ماگنے کے تنازر میں فیکٹری کو آگ لگانے کے عنصر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ واضع اس یہ بیان کو ریکارڈ کروانے کے لئے فیکٹری مالکان نے سکیورٹی حدشات کی بنا پر پاکستان آنے سے معزرت کر لی تھی۔ جس کے عدالتی حکم پر ایک اعلیٰ تحقیقاتی ٹیم کو ایس پی ساجد سدوزئی کی قیادت میں بیرون ملک جا کر بیان قلم بندکرنے ہدایت کی گئی تھیں تحقیقات کے دوران عدالتی کارروائی کے لیے ویڈیو بیان میں ریکارڈ کا گیا۔ کارروائی مکمل ہونے کے بعد بھائیلہ برادران کے اپنے بیانات کو تین مرتبہ پڑھا اور اس پر دستخط کئے۔ تحقیقاتی ٹیم کاروائی مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو کراچی کے لئے واپس روانہ ہو گی اور اسی روز بھائیلہ برادران بھی واپس لندن کے لئے وانہ ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...