Thursday, October 29, 2020
Home Trending سرفراز کی شاندار سنچری، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سرفراز کی شاندار سنچری، پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

sarfaraz ahmed11ایڈ یلیڈ: ورلڈ کپ کرکٹ میںپاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،پاکستانی اوپنرزاحمد شہزاد63 اور سرفراز احمد101 کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے آئیرلینڈ سے2007ورلڈ کپ کی شکست کا حساب چکتا کردیا،کپتان مصباح الحق نے39رنز کی اننگ کھیلی۔سرفراز احمد 2003کے ورلڈ کپ کے بعد پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں جس نے اس میگاایونٹ میں سنچری اسکور کی ،سرفراز کی اننگ میں6چوکے شامل تھے ،عمدہ بیٹنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس سے قبل آئر لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 238رنز کا ہدف دیا۔آئیرش اننگ کی خاص بات پورٹ فیلڈ کی عمدہ بیٹنگ تھی،جنہوں نے107رنز بنائے جس میں11چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔پہلی وکٹ 11رنز اور دوسری وکٹ 54رنزکے مجموعے پر گری تاہم دوسرے اینڈ پر پورٹ فیلڈ نے اپنی پر اعتماد اننگ جا ری رکھی اور انہیں جہاں موقع ملتا وہ رنز بناتے رہے،انہوں نے سنچری اننگ میں131گیندوں کا سامنا کیااور11چوکوں اور ایک بلند و بالا چھکے کی مدد سے 107رنز بنائےوہ سہیل خان کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔دیگر بیٹسمینوں میں ولسن29رنز اینڈی بیلبرانے18اور بونی 13رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3جبکہ سہیل خان اور راحت علی نے 2،2وکٹیںحاصل کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...