کپتان رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ بورڈ کریگا، سرفراز احمد

Sarfraz-Ahmedکراچی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بطور کپتان پرفارمنس سے مطمئن ہوں، کپتانی پر قائم رکھنے کے میرے فیصلے سے کچھ نہیں ہوتا، یہ فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے،کرکٹ ٹیم کا کپتان بورڈ نے بنایا تھا اور وہ ہی فیصلہ کرینگے کہ کیا کرنا ہے، بھارت کیخلاف میچ کے بعد بہت سے واقعات ہوئے جن کی رپورٹ کی۔ کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں اچھا نہیں کھیل سکے لیکن انگلینڈ کیخلاف اچھا کم بیک کیا۔سرفراز احمد نے تسلیم کیا کہ آسٹریلیا اور بھارت کیخلاف اچھا نہیں کھیلے، بھارت کیخلاف میچ کے بعد کا ہفتہ بہت سخت تھا،اس کے بعد پوری ٹیم کو بٹھا کرمیٹنگ کی اور سب نے اپنی اپنی رائے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top