Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سیدنا امام حسینؓ نے ظلمت وجبر کا خاتمہ کرکے دین حق کا...

سیدنا امام حسینؓ نے ظلمت وجبر کا خاتمہ کرکے دین حق کا پرچم بلند کیا، ثروت اعجاز قادری

pakistan-pm-sunnitehrik-sarwatejazqadri_11-19-2013_127011_lسربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ سیدنا امام حسین نے ظلمت وجبر کا خاتمہ کرکے دین حق کا پرچم بلند کیا،معرکہ کربلا صبروتحمل ،برداشت اور قربانی دینے کا درس دیتا ہے،مذہبی منافرت ملک کےلئے زہر قاتل ہے ،دین اسلام ہمیں روادری ،برادشت اور ایک دوسرے کے احترام کا درس دیتا ہے ،محرم الحرام اسلام کی آبیاری و بقاءکا مہینہ ہے ،امام حسین نے اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والے ظالم و جابر ملعون یزید کو موقع دیا کہ وہ اس گھناﺅنے عمل سے باز آجائے ،امام حسین نے یزید کے ظلم کے سامنے صبر وتحمل اور قربانی دینے کی ایسی لازوال مثال قائم کی کہ جس پر تاریخ اشک کرتی ہے ،میدان کربلا میں اپنے گھر بار اور جانوں کو قربان کرکے پیغام دے دیا حسین کٹ تو سکتا ہے پر نانا جان حضرت محمد مصطفی ﷺ کے دین پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتا ،زخموں سے چور ہوکر بھی امام حسین نے نماز کو نہیں چھوڑا زخموں سے چور سجدے میں جاکر آپ نے اللہ عزوجل کی ثناءبیان کی اور کہا اے اللہ عزوجل تیری بارگاہ میں حسین کی قربانی قبول ہے تو میرے نانا کی امت کو بخش دین حق کا پرچم بلند فرما،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیدناامام حسین کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج پوری دنیا میں مسلمانوں کی رسوائی کی اہم وجہ ہم نے اپنے اسلامی ہیروز خلفاءراشدین ،سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیروی کے بجائے یہودیوں کے فارمولے پر گامزن ہوگئے ،مسلم حکمران امام حسین رضی اللہ عنہ کے راستے پر گامزن ہوں تو نصرت و فتح ان کا مقدر ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...