Monday, November 23, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی سندھ میں بھی حکومت بنائے گی، چوہدری سرور

chohdri sarwar1کراچی: سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف کا ووٹ بینک موجود ہے اس لئے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی سیاسی جماعت پرفیکٹ نہیں ہوتی لیکن ملک کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اداروں کو سیاسی بنادیا ہے اور جب اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور ترقیاں ہوں تو غیر جانبداری سے کام نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہوتے ہوئے بھی جوڈیشل کمیشن کی حمایت کی کیونکہ کمیشن بننے سے شفاف الیکشن کا راہ ہموار ہوگی جب کہ اس حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں ہونے والا معاہدہ آئین سے غداری نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی حرج ہے اور جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد کور کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔

Open chat