Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خوفزدہ ہے،ثروت اعجاز

بھارت پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خوفزدہ ہے،ثروت اعجاز

sarwat ajazکراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر اور سرحدوں پر دہشت گردی کرارہا ہے اس کے پیچھے بھارت کے ناپاک مقاصد ہیں ،پاک چین اقتصادی منصوبوں کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا ،بھارت پاکستان کی معاشی واقتصادی ترقی سے خوفزدہ ہے اس لئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کررہا ہے ،بلوچستان ،پولیس ٹریننگ سینٹر کے پیچھے بھارتی ہاتھ ملوث ہے ،حکومت کلبھوشن یادو کے انجام تک پہنچایا جائے ،بھارت انتہا پسندی میں سب سے آگے ہے دہشت گردی کو سپورٹ بھارتی انتہاپسنداور حکومت کررہی ہیں ،پاکستان پرامن ملک ہے پر امن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے ،پاکستان کے عوام بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانا اچھی طرح جانتے ہیں ،حکومت اور پاک فوج اشارہ دے سرحدوں پر ہمارے کارکن اور محب وطن صف اول کا کردار ادا کرینگے ،ملک کے لئے جینا اور ملک کے لئے مرنا ہمارے اسلاف کا شیوہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر لاہور سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور ہر سطح پر بھارت کو ناکامی ہورہی ہے ،پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پوری دنیا پر واضح ہیں ،ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردی کو کمزور کردیا ہے دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن کے بہترین نتائج کو پوری دنیا سراہ رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...