Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

عمر بخاری کا تبادلہ، میجرجنرل افتخار ڈی جی رینجرز سندھ تعینات

ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری کا تبادلہ کردیا گیا، زرائع کے مطابق عمر بخاری کی جگہ میجر...

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج، مظاہرے کے باعث نیشنل ہائی وے کے...

ایم کیوایم کل بھی ایک تھی،آج بھی ایک ہے،فاروق ستار

کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔نجی چینل کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین شادیانے بجارہے تھے تاہم ایک ہی پنڈال کے نیچے ہم سب نے فارم بھرے، ایم کیو ایم پاکستان کل بھی ایک تھی، آج بھی ایک ہے اور آئندہ بھی رہے گی، ایم کیو ایم پاکستان کے کل 15 امیدواروں نے الیکشن کمیشن میں فارم جمع کرائے۔فاروق ستار نے کہا کہ اختلاف اور اختلاف رائے ہوتا ہے لیکن ایم کیو ایم پاکستان کی پالیسی نظم و ضبط ہے، ہماری ایک دوسرےکے ساتھ وابستگی پرانی ہے اور نئے آنے والوں کو بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہونے دیتے، میری ذمہ داری ہے کہ میں اس کو نبھاؤں، بھائیوں سے کہتا ہوں کہ جو بھی اختلاف ہوگا سب مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی فیصلہ کیا وہ ہم سب نے مل کر کیا تاہم کچھ معاملات میں آخری فیصلہ سربراہ یا کنوینر کا ہونا چاہیے جب کہ ہم نے نہ پہلے کہیں سے ڈکٹیشن لیا اور نہ آئندہ لیں گے۔

Open chat