کراچی اورکوئٹہ فیورٹ، سرفرازدھوکانہیں دے گا،فاروق

farooq starکراچی ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی طرح متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی بہت جلد کراچی میں کھیلا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اپنی آب و تاب کے ساتھ ملک میں آگیا ہے، پی ایس ایل کی آمد اہلیانِ کراچی اور ملک کے لئے خوش آئند ہے، کراچی والے تمام میچز کراچی میں ہونے پر بہت خوش ہیں، پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد پر سب کی محنت و قربانیاں شامل ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکنان و شہدا کی کاوشوں سے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہو رہا ہے اور بہت جلد متحدہ قومی فورم کا فائنل بھی کراچی میں کھیلا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کراچی والوں کا کردار شہر کے حالات بہتر کرنے میں قابل تعریف ہے، ملک کی نازک صورتحال میں عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ ہے۔پی ایس ایل میں فیورٹ ٹیم کے حوالے سے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری فیورٹ ٹیمز کراچی اور کوئٹہ ہیں کیوں کہ پاکستان بنانے والے دھوکہ نہیں دیتے اور سرفراز بھی دھوکا نہیں دیں گے جب کہ 60 فیصد ریونیو کراچی ملک کو دیتا ہے تو اس شہر کے نامور کھلاڑی بھی ہم نے دیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top