Saturday, October 31, 2020
Home Trending تین طالبات کی گمشدگی معمہ بن گئی، آئی جی سندھ کا واقعے...

تین طالبات کی گمشدگی معمہ بن گئی، آئی جی سندھ کا واقعے کا نوٹس

arrest 2کراچی، سعودآباد سے گزشتہ روز نویں جماعت کی تین لڑکیوں کے گمشدگی ایک معمہ بن گئی۔ پولیس نے لڑکیوں سے رابطے کے الزام میں 3 لڑکوں کوحراست میں لے لیا۔ نویں جماعت کی 3 طالبات بسمہ ، اقرا، اور رابعہ جمعے کے روز اسکول سے گھر نہیں لوٹیں جس پر والدین کے مطابق انہوں نے خود لڑکیوں کو صبح سے اسکول چھوڑا تھا جبکہ اسکول انتظامیہ کے مطابق لڑکیاں جمعے کے روز غیر حاضر تھیں۔
ۤآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور لڑکیوں کی فوری بازیابی کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔ دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے ایک لڑکی نے فون اٹھایا لیکن بات کئے بغیر بند کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے موبائل فون عائشہ باوانی اسکول کے اطراف سے ٹریس ہورہے ہیں ۔ لڑکیوں کے بازیابی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...