Wednesday, October 28, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی سیلانی کے طلباءکی اینڈرائڈ ایپلی کیشن ’الحج ‘گوگل پلے اسٹور پر دستیاب

سیلانی کے طلباءکی اینڈرائڈ ایپلی کیشن ’الحج ‘گوگل پلے اسٹور پر دستیاب

alhajکراچی، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ’سیلانی آئی ٹی ماس ٹریننگ پروگرام‘کے پہلے بیچ کے طالب علموں نے حج پرجانے والے خوش نصےبوں کےلئے حج کی اہم معلومات پر مبنی اینڈرائڈ اسمارٹ فون کے لئے اےک موبائل ایپلی کیشن ” الحج” جاری کردی گئی ہے ، جس کو پلے اسٹور پر بھی سےلانی کے نام سے سرچ کےا جاسکتا ہے اور مفت ڈاﺅن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔اس مےں حج کے تمام ارکان اور ان کی ادائےگی کا مکمل طرےقہ کار اور مکمل معلومات اردوزبان میں دی گئی ہےں۔

3.65ایم بی کی اس ایپلی کیشن میں حج کی بنیادی معلومات کے ساتھ ،احرام باندھنے کے طریقہ ، احتیاطیں ، خواتین کا احرام ، احرام کے نوافل، حج و عمرے کی نیت ، مکہ مکرمہ میں حاضری ، خانہ کعبہ پر پہلی نظر کی دعا، طواف کا طریقہ کار، ملتزم ، آب زم زم کے متعلق دعائیں ، غلط فہمیوں کی جانب نشاندہی ، 8،9،10 ،11،12ذی الحج کے ارکان اور رہنمائی فراہم کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی مدینہ منور ہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری کے آداب،عبادات ،احتیاطیں ،زیارتوں کے اہتمام سمیت مختلف معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

سیلانی کے ترجمان عامر اقبال مدنی رضا نے اس سلسلے میں کہا کہ مولانا بشیر فاروق قادری نے پاکستان کو آئی ٹی کے میدان میں دنیا کے ساتھ چلانے کا جو خواب دیکھ کر سیلانی ماس ٹریننگ پروگرام شروع کیا تھا الحمداللہ اس کا نتیجہ آنا شروع ہو گیا ہے ، ہمارے پروگرام کے پہلے بیچ کے طلباءنے حج کے حوالے سے ایپلی کیشن بنا کر اپنی اہلیت ثابت کردی ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تو ابتداءہے انشااللہ پاکستان کے یہ بچے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ اپنے گھر والوں کی بہتر کفالت کریں گے اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...