Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خلاف ورزی پر دو کمپنیوں کے لائسنس...

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خلاف ورزی پر دو کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کردیے

SBCA Logoکراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے 2 مختلف پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹس میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے منظور شدہ بلڈنگ پلانز، این او سی برائے تشہیر و فروخت اور بلڈرز لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس بی سی اے نے تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پروجیکٹ ”علی ریزیڈینسی“ واقع پلاٹ نمبر FL-3 سیکٹر 11-A نارتھ کراچی اور پروجیکٹ ”ابراہیم آرکیڈ“ واقع پلاٹ نمبر SC-2 بلاک اے نارتھ ناظم آباد کے منظورشدہ بلڈنگ پلانز اور این او سی برائے تشہیر و فروخت کو منسوخ کر دیا ہے جبکہ اس سلسلے میں بلڈرز لائسنسز بنام میسرز الابراہیم ایسوسی ایٹس بلڈرز لائسنس (نمبر BL-2957) اور میسرزسن فورڈ ایسوسی ایٹس کے بلڈرز لائسنس (نمبرBL-2664 ( کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے کہ منسوخ کردہ مذکورہ لائسنسز کے توسط منظور ہونے والے کسی بھی پروجیکٹ کے بلڈنگ پلان کومنسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام کومتنبہ کیا ہے کہ مذکورہ بالا پروجیکٹس میں کسی قسم کا لین دین نہ کیا جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...