Friday, October 23, 2020
Home Trending ساڑھے سات ہزار اساتذہ گذشتہ دو سال تنخواہوں سے محروم

ساڑھے سات ہزار اساتذہ گذشتہ دو سال تنخواہوں سے محروم

sindh-logoکراچی،         شہر قائد کے ساڑھے سات ہزار اساتذہ انصاف کے لیے دھکے کھانے پر مجبور، تاحال ان کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ دو سال سے مختلف اسکولوں میں تعینات اساتذہ تاحال تنخواہ سے بھی محروم ہیں۔ متاثرین کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سے جلد فیصلہ سنانے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابقہ دور میں محکمہ تعلیم کراچی میں بھرتی ہونیوالے تقریبا ساڑھے سات ہزار سے زائد اساتذہ تنخواہوں کے حصول کے لیے تاحال در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ سندھ حکومت نے بھرتیاں جعلی قرار دے کر تنخواہیں دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ سندھ ہائی کورٹ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جاری کیس نمبر3484/2013 کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متاثرہ اساتذہ نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنا دیں کیوں کہ غریب اساتذہ کو دو سال سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیںجس کے سبب ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ہزاروں اساتذہ کو سیاسی اختلافات کے بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...