Wednesday, October 28, 2020
Home Trending اسکولز کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے سے متعلق نثار احمد کھوڑو کی...

اسکولز کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے سے متعلق نثار احمد کھوڑو کی زیرصدارت اجلاس

schools-securityکراچی،     سندھ کے سینئر وزیر نثار احمد کھوڑوکی صدارت میں اسکولز کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو،سیکریٹری تعلیم ،ہوم سیکریٹری ، کمشنر کراچی ، رینجرز حکام سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسکولز کے سیکیورٹی پلان اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامات پراطمینان کا اظہار کیاگیا ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے اسکولوں کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے تحت سندھ بھر کے نجی و سرکاری اسکولوں میں طلبہ وطالبات سمیت اسٹاف کے موبائل فون لانے اور استعمال پر پابندی ہوگی۔انھوںنے کہا کہ سندھ میں اسکولوں کی دیواریں آٹھ فٹ اونچی کی جائے گی جبکہ کراچی میں 150 اسکولوں سمیت سندھ کے متعدد اسکولوں میں چار دیواریں نہیں ہے ان اسکولوںمیں فوری طور پر چار دیواریں تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسکولوں کے باہر کھڑے ہونے والے ٹھیلوں کو تعلیمی اداروں کی دیواروں سے دور رکھا جائے گاجبکہ اسکولز کے اوقات کار کے دوران کسی بھی طلبہ وطالبات کوغیر ضروری باہر نہ نکلنے دیا جائے گاجبکہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو بغیر تصدیق کے اسکول کے اند ر نہیں جانے دیا جائے گا ۔نثار کھوڑو نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت اور اسلام کے دشمن ہے بچوں کی بلا خوف تعلیم کو جاری رکھا جائے گا دہشتگرد ی کے خطرات کے پیش نظر الرٹ ہے اور امید ہے کہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...