کراچی ، سوشل میڈیا پر فرضی پروفائل بنا کر لاگ ان ہونے ہونے جعل سازوں کے جال میں پھنسے سے بچیے اور اس خبر کو غور سے پڑھیں۔بعض جعل ساز لڑکی بن کر لڑکوں کو پیا ر کے جال میں پھنساکر انہیں بلیک میل کیا جاتا ہے۔ ہم آپ کو کچھ ایسی ضروری باتیں بتاتے ہیں جن پر عمل کرکے آپ کسی بھی نئی فرینڈ شپ ریکوسٹ کے اصلی یا فرضی ہونے کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ فرینڈشپ ریکوسٹ بھیجنے والے کسی بھی شخص کا ABOUT سیکشن کو چیک کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ اس اگر سکول، کالج، کام کی جگہ یا رہنے کی جگہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی تو طے سمجھیں کہ یہ اکاؤنٹ آپ کو پھسانے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر اگر آپ کو ریکوسٹ بھیجنے والا شخص رینڈم لوگوں کو اپنی لسٹ میں شامل کر رہا ہے تو امکان ہے کہ یہ اکاؤنٹ فرضی ہے۔ اگر اس میں زیادہ تر فوٹیج ٹیگڈ ہیں تو اکاؤنٹ فرضی ہونے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ لڑکیوں کے نام سے بنے فرضی اکاونٹ میں موبائل نمبر بھی دیا ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہو تو ہوشیار ہو جائیں کیونکہ عموما لڑکیاں کبھی بھی اپنا نمبر اس طرح شیئر نہیں کرتیں۔