Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کاشف نے قتل کیا، عمران فاروق کی مزاحمت سے زخمی بھی ہوا،...

کاشف نے قتل کیا، عمران فاروق کی مزاحمت سے زخمی بھی ہوا، ملزم محسن کا اعتراف

imran-farooq-murder-cas
کراچی: ملزم محسن علی نے کاشف کے ساتھ مل کر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کااعتراف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے سامنے کیا۔ نجی خبر ایجنسی آئی این پی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ اپنے اعترافی بیان میں ملزم محسن علی نے کہا کہ کاشف نے اسکے سامنے عمران فاروق کو قتل کیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم تفتیش مکمل کرنے کے بعد جلد برطانیہ واپس چلی جائے گی،عمران فاروق نے مزاحمت کی جس میں کاشف معمولی زخمی ہوا، اسے اور کاشف کو لندن بھیجنے میں معظم علی نے سہولت کار کا کردارادا کیا جبکہ پاکستان واپسی پر بھی وہ ائرپورٹ پر ہماری آمد کامنتظر تھا اور اس سے ملاقاتیں کراچی کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھیں، محسن علی سے تفتیش کے بعد برطانیہ نے ملزمان کی حوالگی کا باضابطہ مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو درخواست دے دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...

داود یونیورسٹی کے طلبا یونیورسٹی انتظامیہ سے سخت ناراض

کراچی؛ ایم اے جناح روڈ پر واقع داود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے طلبا انتظامیہ پر برس پڑھے ، انٹرنیٹ کی...