Thursday, October 22, 2020
Home Trending پاکستان کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ

پاکستان کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ

karachi sea1کراچی: اقوام متحدہ نے سمندری حدود میں اضافے کا پاکستانی دعویٰ تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد ملک کی سمندری حدود میں 50 ہزار مربع کلومیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی سمندری حدود بڑھانے کا منصوبہ پاک بحریہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروگرافی نے 2005 میں مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ جس کے تحت پاکستان نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے سمندری حدود میں اپنی حد 200 سے 350 ناٹیکل میل بڑھانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد 2 لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر خصوصی اقتصادی زون کے علاوہ 50 ہزار مربع کِلو میٹر کا اِضافی حصہ بھی پاکستان کے زیرِ انتظام آ گیا ہے۔ اس اضافی سمندر اور اس میں پائے جانے والے وسائل پر پاکستان کا حق ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...