Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ایس ای سی ایم سی اور ٹی سی ایف تھر میں 9اسکول...

ایس ای سی ایم سی اور ٹی سی ایف تھر میں 9اسکول تعمیر کریں گے

tcfسندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی ،دی سٹیزن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے تھرپارکر میں 9اسکول تعمیر کرے گی ، ان اسکولوں میں 6پرائمری اور3سکینڈری ہوں گے اور ان سے 2ہزار کے لگ بھگ بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے۔اس سلسلے میں کورنگی میں واقع ٹی سی اف کے ہیڈ آفس میں تقریب منعد ہوئی جس میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سی ای او شیخ شمس الدین اور دی سٹیزن فاﺅنڈیشن کے سی ای او سید اسد ایوب نے دستخط کئے۔

قبل ازیں شیخ شمس الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نہیں چاہتے ہی سوئی کی تاریخ دہرائی جائے لہذا تھر کا کوئلہ استعمال کرنے سے قبل وہاںکے بچوںکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا احسن اقدام ہوگا ، انہوںنے بتایا کہ9اسکولوںکی یہ عمارتیں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی تعمیر کرے گی اور 10برس تک ان کے اخراجات کی ذمہ داری بھی ہماری ہو گی اس سلسلے میں 15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،اان کا کہنا تھا کہ اسلام کوٹ اور تھرپارکر بلاک ٹو میں اسکولوں کا قیام ان علاقوں کے لوگوں کی سماجی بہبود کی جانب پہلا قدم ہے اور ہماری سوچ سے ہم آہنگ ہے کہ ہماری ترقی دور دراز کے علاقوں کے لوگوں سے جڑی ہے۔انہوںنے مزید بتایا کہ تعلیم کے فروغ میں ہماری شراکت داری ٹی سی ایف کے ساتھ ہے جبکہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم نے انڈس اسپتال کی انتظامیہ کی بات کی ہے انشاءاللہ اس پراجیکٹ پر بھی جلد کام شروع ہوگا ۔

تقریب میں مشتاق چھاپرہ نے ایس ای سی ایم سی کا شکریہ ادا کیا اور ٹی سی ایف اور ایس ای سی ایم سی کی شراکت داری کو سرہاتے ہوے کہا کہ ٹی سی ایف کی سوچ یہ ہے کہ تعلیم میں حائل طبقاتی فرق کو ختم کیا جائے اور تعلیم کے ذریعے پاکستان کے شہریوں میں مثبت تبدیلی لائی جائے- ہم چاہتے ہیں کے یہ شراکت داری قائم رہے کیونکہ غریب طبقے کو بہتر تعلیمی معیار فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔

واضح رہے کہ یہ اسکول سندھ اینگرو کول کمپنی تھرپارکر کے بلاک ٹو اور اسلام کوٹ ٹاﺅن میں قائم ہونگے اوریہ پراجیکٹ 2016/17 تک مکمل ہوجائے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...