بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
HomeUncategorizedکراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن: نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا دن: نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

دوسرے دن کے آغاز پر ہی نسیم شاہ نے ایش سوڈھی کو بولڈ کیا۔ اب وکٹ پر ٹم ساؤتھی اور مہٹ ہینری موجود ہیں۔ کیوی ٹیم نے 8 وکٹس کے نقصان پر 340 رنز اسکور کرلیے ہیں۔میچ کے پہلے روز کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور ڈیوون کونوے نے ٹیم کو پراعتمان آغاز فراہم کیا، لیتھم نصف سنچری جب کہ ڈیوون کونوے سنچری بناکر پویلین لوٹے۔آخری سیشن میں پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور پیسر نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کیوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کو پہلی کامیابی نسیم شاہ نے دلائی، انہوں نے ٹام لاتھم کو 71 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ دوسری وکٹ آغا سلمان نے سیٹ بیٹر ڈیوون کونوے کی لی،کونوے 122 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کین ولیمسن کو نسیم شاہ نے 36 رنز پر آؤٹ کیا، ہینری نکلز 26 رنزبناکر آؤٹ ہوئےجب کہ ڈیرل مچل 3 اور مائیکل برائسویل صفر پر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے آغاسلمان نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code