پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی پروٹیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5،5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
قومی ٹیم کے دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز پر پہنچایا تو اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان بھی 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم فواد عالم اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے 71 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں اور قومی ٹیم کو اب بھی جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے 28 رنز درکار ہیں۔