Saturday, October 31, 2020
Home کھیل دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کو فتح کے لیے 269 رنز...

دوسرا ون ڈے، زمبابوے کا پاکستان کو فتح کے لیے 269 رنز کا ہدف

zimbabway320x180کراچی، دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو فتح کے لیے دو سو انہتر رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں زمبابوے کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیتا اور مہمان زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ زمبابوے کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں۔ چامو شبھابھا، گریم کریمر، ماپوریوا اور چارلس کوونٹری کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ووسی سبانڈا کے ساتھ چامو شبھابھا نےزمبابوے کی اننگز کا آغاز کیا۔پہلی وکٹ پر تراسی رنز کی شراکت قائم کر کے سبانڈا تیرہ رنز پر محمد حفیظ کی وکٹ بنے۔ ایک سو چودہ کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی دوسری وکٹ گری۔ ہیملٹن ماسا کاڈزا اٹھارہ رنز بنا کر یاسر شاہ کے شکار ہوئے۔ یاسر شاہ نے ایک سو بائیس کے مجموعے پر زمبابوے کی ایک اور وکٹ حاصل کی۔ سین ولیمز پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایک سو اٹھاون رنز کے مجموعی اسکور پر شیبھابھا نروس نائٹین کا شکار ہوگئے اور اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے سے محروم ہوگئے۔ شیبھابھا ننانوے رنز بنا کر شعیب ملک کی وکٹ بنے۔زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر دو سو اڑسٹھ رنز بنائے۔ سکندر رضا نے آوٹ ہوئے بغیر سو رنز کی اننگز کھیلی۔ چموں چبابا ننانوے رنز بنا کے نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شعیب ملک، محمد حفیظ اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...