Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل پاکستان اور زمبابوے کل دوسرے ٹی 20 میں مدمقابل

پاکستان اور زمبابوے کل دوسرے ٹی 20 میں مدمقابل

Zimbabwe-cricket-board320x180(1)پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کل مدمقابل ہوں گے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کم بیک کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ ڈیو واٹمور نے زمبابوے ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب ٹپس دیں۔پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کے لیے ہفتے کی سہ پہر ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں۔ پریکٹس سیشن میں زمبابوے ٹیم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھر پور پریکٹس کی۔ زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے پریکٹس سے قبل اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور انہیں پاکستانی ٹیم کی کمزویوں سے آگاہ کیا۔ ڈیو واٹمور کے مطابق زمبابوے ٹیم سیریز میں کم بیک کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم نے بھی جم کر نیٹ پریکٹس کی۔ کوچز نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو تھرو اور کیچز کی بھر پور پریکٹس کروائی۔ پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کھلاڑیوں میں حارث سہیل، اظہر علی نے بھی نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سریز میں زمبابوے پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اتوار کے روز مدمقابل ہوں گی۔ دوسری جانب فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے ورلڈ کپ میں زخمی ہونے کے بعد دوبارہ پریکٹس شروع کر دی ہے تاہم وہ ون ڈے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...