Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نعمت رندھاوا قتل کیس، ملزمان کو عمر قید کی سزا

نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملزمان کاظم عباس اور نعمان کو عمر قید کی سزا،2،2 لاکھ کا جرمانہ اور جائیداد...

گلشن اقبال، عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی

گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آتشزدگی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم فائر بریگیڈ...

سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں نومبرکے دوران سردی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...

ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا

یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج ہسپتال کا کورونا کا ہسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی...

دوسرا ٹی 20: پاکستان، زمبابوے ٹیموں کی بھرپور پریکٹس

pakistan zimbabwe cricket team1پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور نیٹ پریکٹس کی۔ دونوں ٹیموں کے کوچز نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ٹپس دیں۔پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاری کے لئے ہفتے کی سہ پہر ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم پہنچیں اور بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھر پور پریکٹس کی۔ زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے پریکٹس سے قبل اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور انہیں پاکستانی ٹیم کی کمزوریوں سے آگاہ کیا اور کھلاڑیوں کو اہم ٹپس بھی دیں۔پاکستانی ٹیم نے بھی جم کر نیٹ پریکٹس کی۔ کوچز نے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ تھرو اور کیچ کی بھر پور پریکٹس کروائی۔ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سریز میں زمبابوے پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب فاسٹ بالر محمد عرفان نے ورلڈ کپ میں زخمی ہونے کے بعد دوبارہ پریکٹس شروع کر دی ہے تاہم وہ ون ڈے ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

Open chat