Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل دبئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

دبئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

 303381-cricf-1416298415-558-640x480دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفے تک نیوزی لینڈ کے 6 کھلاڑی 295 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 243 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم 137 اور کوری اینڈریسن 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے تاہم دوسرے ہی اوور میں اینڈریسن 9 رنز بنانے کے بعد احسان عادل کی گیند پر اظہر علی کو کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے جس کے بعد ٹام لیتھم بھی اپنے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے راحت علی کا شکار بن گئے اور 137 رنز بنانے کے بعد ہی میدان بدر ہوگئے، چھٹے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز جیمس نیشم تھے جو صرف 17 رنز ہی بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے احسان عادل اور یاسر شاہ نے 2،2 جبکہ ذوالفقار بابر اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کھیل کے پہلے روز کیویز کی جانب سے کپتان برینڈن میک کولم 43، کین ولیمسن 32، روس ٹیلر 23 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...