Thursday, October 22, 2020
Home Trending عید الاضحی: سیکورٹی پلان تیار، عبادت گاہوں سمیت شہر بھر میں سیکورٹی سخت...

عید الاضحی: سیکورٹی پلان تیار، عبادت گاہوں سمیت شہر بھر میں سیکورٹی سخت رہے گی

karachi-police-400کراچی: پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہلکار شہر بھر میں تعینات ہوں گے۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے مطابق مویشی منڈیوں میں تاجروں اور خریداروں کے تحفظ کے لیے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، اس کے علاوہ عید الاضحی کے موقع پر بھی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گے ہیں۔ شہر بھر کی 3ہزار 113 مساجد ، 224 امام بارگاہوں اور 448 عید گاہوں کے علاوہ اسماعیلی اور بوہری برادری کے 33 جماعت خانوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہل کار شہر بھر میں تعینات ہوں گے، 205 ریزرو پلاٹونزاور 456 پولیس موبائلز گشت پر موجود ہوں گی، اس کے علاوہ زونل سطح پربم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس کمانڈوز بھی موجود ہوں گے۔ مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر کالعدم تنظیموں پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے گی، کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو گھروں یا عوامی مقامات پرکھال جمع کرنے کی اجازت نہیں۔ شہری قربانی کی کھالیں چھیننے کے حوالے سے 15 مدد گار پولیس کو اطلاع دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...