جہانگیر ترین کے ساتھ جو بھی ہوا بہت اچھا ہوا،ڈاکٹرسیماضیا

seema ziaکراچی تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء نے آج ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا بہت اچھا ہوا، لیکن پھر تھوڑی ہی دیر بعد یوٹرن لیتے ہوئے جہانگیر ترین کو قابل احترام قرار دے دیا۔سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سیما ضیاء نے کہا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی درست ہے۔ ملک میں کرپشن کرنے والوں کے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چاہے جہانگیر ترین ہو یا کوئی اور اس کے ساتھ یہی ہونا چاہیےلیکن چند ہی لمحوں بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر سیما ضیا نے کہا کہ وہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے آئی ہیں، کیونکہ ان کی تقریر مکمل نہیں ہونے نہیں دی گئی۔سیما ضیاء نے کہا کہ دوران تقریر میں نے جہانگیر ترین کیلئے کچھ الفاظ ادا کیے، میرے منہ سے ایسی بات نہیں نکلنی چاہیے تھی۔ جہانگیر ترین قابل احترام ہیں اور پارٹی کیلئے ان کی بے شمار قربانیاں ہیں۔سیماضیاء نے مزید کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت کا فیصلہ چاہے کسی کیلئے بھی ہو، ہم احترام کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top