Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سیپ ٹریننگ پروگرام کوکامیاب بنانا ترجیح ہے،علی جعفر

سیپ ٹریننگ پروگرام کوکامیاب بنانا ترجیح ہے،علی جعفر

16-11-2016-bکراچی سیباکنسلٹنگ پاکستان کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سیپ سے آگاہی پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سیبا کنسلٹنگ پاکستان  کے صدر میجر(ر)علی جعفر زیدی نے کہا کہ سیپ سرٹیفیکیشن اینڈ ٹریننگ کے ذریعے طلباء دنیا میں برتری حاصل کر سکتے ہیں۔ سیپ ٹریننگ پروگرام کو پاکستان میں کامیاب بنانا ہماری پہلی ترجیح ہے جس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کو جہاں یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے سیپ پروگرام شروع کیا بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسیپ سرٹیفیکیٹ کورس کے امتحانات میں شرکت کرنے والے کل 77طلباء میں سے64 بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طلباء تھے جو ایک ریکارڈ اور اعزاز ہے۔اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین عتیق میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیاری میں اتنی شاندار اور معیاری تعلیم ایک معجزے سے کم نہیں۔انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ باعث حیرت ہے کہ کراچی کے انتہائی پسماندہ علاقے میں ایسی مثالی یونیورسٹی موجود ہے ،انھوں نے وزیر اعلی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے اپیل کی کہ اتنے باصلاحیت اور ذہین نوجونوں کے حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارے یہ نوجوان دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں۔بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ نے سیبا کی جانب سے سیپ سرٹیفیکیشن اینڈ ٹریننگ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انھوں نے کہا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارسیپ سرٹیفیکیٹ کورس کے امتحانات میں بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے طلباء نے اوسطاََ92فیصد نمبر حاصل کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...