Thursday, October 22, 2020
Home کالم /فیچر سیلفی ایپلی کیشنزو آلات (عبدالولی خان)

سیلفی ایپلی کیشنزو آلات (عبدالولی خان)

Acer-Selfie-4انسٹا گرام : 6اکتوبر2010میں شروع ہونے والی یہ بلا شبہ سیلفی ،تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ کی بہترین ایپلی کیشن ہے ،متعدد سلیبریٹرز اور ماڈلز اس ایپلی کیشن کو مستقل استعمال کرتے ہیںا ور وقتا فوقتاً اپنی سیلفیز شیئر بھی کر تے رہتے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ انسٹا گرام کی مدد سے دیگر سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمزفیس بک ،ٹوئٹر ، فلیکروغیر ہ پر بھی تصاویر شیئر کی جا سکتی ہیں۔ انسٹا گرام کا دلچسپ اور انفرادی فیچر اس کی چوکور تصاویر ہیں بالکل ویسی ہی جیسی کہ ہم کسی زمانے میں ساحل سمندر پرپولارائڈ کیمرا لئے پھرنے والے فوٹو گرافر سے بنوائی تھی۔اس ایپ کی مدد سے زیادہ سے زیادہ 15سیکنڈ کی ویڈیو بنائی اور شیئر کی جا سکتی ہے۔اپریل 2014میں فیس بک نے انسٹا گرام حاصل کرلی اور2013میںانسٹا گرام نے23جبکہ فیس بک نے صرف 3فیصد مقبولیت میں اضافہ کیا۔

فرنٹ بیک: جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ سیلفی کی یہ ایپ بیک وقت دونوں کیمروں کو استعمال کرتے ہوئے تصویر کھینچتی ہے یعنی آپ کی اور وہ سب کچھ جوآپ دیکھ رہے ہیں ، ایپ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ میری ایپ میں منظر یا تصویر کا کیپشن تصویر کھینچنے والے کا چہرہ ہے یعنی اوپر مرکزی کیمرے سے کھینچی گئی تصویر جبکہ نیچے جس کے ہاتھ میں فون ہے اس کی تصویر۔
پاکٹ بوتھ:یہ ایپلی کیشن ایسی تصویر کھینچنے میں مدد کرتی ہے کہ جیسے آپ فوٹو بوتھ میں موجود ہیں۔ اس میں ایک وقت میں 4مختلف تصاویر لے سکتی ہے جوکہ ایک تصاویر کی پٹی پر موجود ہوتی ہیں ۔

ریٹریکا: سیلفی کا دیوانوںکا ایک اور ہتھیارریٹریکا ہے یہ ایک سو سے زائد فلٹر ز سے لیس ہے اور اس میں تصویر ایڈیٹ کرنے کے بے شمار آپشنز بھی موجو د ہیں۔ اس میں صارف تصویروں کے ساتھ اچھی خاصی چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے یعنی چہرے کے خدوخال، آنکھیں ، جھریاں ، جلد اور ناک وغیرہ کو مرضی کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے یہی فیچرز اسے ایپ کو دیگر سے ممتاز کرتے ہیں۔
یو کیم:سیلفی کے شوقین افراد کی پسندیدہ ایپس میں اس کو بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ اس میں دلچسپ فیچرز موجود ہیں لیکن ان میں سے اکثر کے لئے ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

سیلفی آلات

سیلفی اسٹک: سیلفی کی مقبولیت کے پیش نظر’سیلفی اسٹک‘بھی متعارف کرادی گئی ہے، اس سے قبل اسمارٹ فون بس ایک ہاتھ دوری سے تصویر کھینچ سکتا تھا لیکن سیلفی اسٹک نے اس کو جدت دے دی ہے اور اب 3سے4فٹ کی دوری سے تصاویر اتاری جا سکتی ہیں۔ سیلفی اسٹک میں ایک سرے پر ہولڈر ہوتا ہو جس میں اسمارٹ فون فٹ ہو جاتا ہے اور اسٹک کو ریڈیو کے انٹینا کی طرح کھولا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرا ٹائمر یا پھر سیلفی اسٹک میں موجود بلو ٹوتھ کی مدد سے تصویر کھینچی جاتی ہے موبائل ٹیکنالوجی سے وابستہ فرانسیسی پروفیسر نے سیلفی اسٹک پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سیلفی اسٹک کی مدد سے کھینچی گئی تصاویر کو سیلفی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ ’سیلفی‘ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ ایک ایسی تصویر ہوتی ہے جس میں کھینچنے والے کا ہاتھ اس انداز میں دکھائی دے کہ یہ تصویر خود اسی بندے نے کھینچی ہے جو کہ اس تصویر میں موجود ہے۔ ابھی سیلفی اسٹک زیادہ مقبول نہیں ہوئی لیکن اس پر تنقید کا سلسلہ مسلسل جاری ہے کہ اس کے بلیو ٹوتھ رجسٹرڈہو، تا کہ ا س سے دوسری ڈیوائس متاثر نہ ہوں۔ٹائم میگزین نے سیلفی اسٹک کو 2014اہم ترین ایجادات میں ایک قرار دیا ہے۔

2014کی اایک اہم ترین ایجاد ’سیلفی اسٹک‘کا خالق خاموش فلموں کے لئے پیانو بچانے والے کا کام کرنے والے آرنلڈ کو قرار دیا جارہا ہے، 1926میں انگلینڈ کے ایک قصبے میںآرنلڈ نے اپنی اہلیہ ہیلن ہاگ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر کھینچی جوسیلفی اسٹک کی طرح دکھائی دیتی ہے، میاں بیوی کی یہ تصویر ان کے پوتے ایلن کلیور نے فیملی البم سے نکالی اوراس تصویر سے ایسا ہی محسوس ہو رہا ہے کیمرا کسی لکڑی میں نصب کر کے یہ تصویر کھینچی گئی ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ اس تصویر کو حقیقتاً کیسے کھینچا گیا۔ پوتے نے خواہش ظاہر کی کہ اگر ان کے دادا دادی اس اسٹک کا استحقاق محفوظ کرا لیتے تو آج ہمارے مالی حالات بہت بہتر ہوتے۔

سیلفی ہیئر برش: سیلفی ہیئر برش ماڈلز کے لئے انتہائی کارآمد ہے جن کو ہر تھوڑی دیر بعد اپنے بال سنوارنے ہوتے ہیں، اس میں اسمارٹ فون فٹ ہو جاتا اور آپ جب جب چاہیں اپنی سیلفی کھینچ سکتے ہیں۔

سونی سیلفی پرفیوم بوتل کیمرا: بچے ہوں یا بڑے جس کے ہاتھ میں ڈیجیٹل کیمرا یا اسمارٹ فون آجائے اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح سیلفی کھینچ لی جائے اس سلسلے میں سونی کمپنی نے خصوصی طور پر سیلفی کیمرا مارکیٹ میں پیش کردیا ہے جو کہ بالکل پرفیوم کی بوتل دکھائی دیتا ہے۔ اس میں 3.3انچ کا OLEDڈسپلے بھی موجود ہے پرفیوم کے بوتل کا ڈھکن در حقیقت سونی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی سے لیس 19.2 میگا پکسل کا کیمرا ہے، اسے 180ڈگری تک حرکت بھی دی جا سکتی ہے۔ اس کو دیگر ڈیوائس سے منسلک کرنے کےلئے وائی فائی اور NFC(near field communication)کنکشنز بھی موجود ہے۔

سیلفی ہیٹ: تائیوان کی ہارڈ ویئر اور الیکٹرانک کمپنی ایسر اور فیشن ڈیزائنر کرسٹائن کوان سینلوءس نے فیش اور ٹیکنالوجی کو یکجا کرتے ہوئے سیلفی ہیٹ تیار کردیا ۔ گلابی چمکتے اس ہیٹ میں ایسر آئیکونیا A-1 840ٹیبلٹ موجود ہے ، یہ ہیٹ سر کے اطراف میں گھوم کر کسی بھی زاویئے سے سیلفی لے سکتا ہے۔ لندن فیشن ویک میں اس کی پہلی بار نمائش کی گئی، حاضرین کی اکثریت نے اس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ۔

سیلفی شوز: اسمارٹ فون سے بھرپور منظر کے ساتھ سیلفی لینی ہے تو سیلفی اسٹک کہاں تک سنبھالتے پھریں گے، اسی مشکل کے حل کے لئے مارکیٹ میں سیلفی شوز بھی متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف خواتین کی سینڈلز میں دستیاب ہے، سیلفی کی مقبولیت کو مد نظر رکھا جائے تو عین ممکن ہے جلد ہی مرد حضرات کے لئے بھی ایسے جوتے مارکیٹ میں آجائیں جو سیلفی لینے میں معاونت کریں۔

سیلفی کے حوالے سے دلچسپ حقائق
یومیہ 10لاکھ سیلفی کھینچی جاتی ہیں، فلپائن کا شہر مکاتی اور امریکی شہر نیویارک سب سے زیادہ سیلفی کھینچے جانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔
کیلی جینر وہ مشہور شخصیت ہیں جن کی انسٹا گرام پر سب سے زیادہ سیلفی موجود ہیں۔
انسٹا گرام پر ساڑھے 3کروڑ سے زائد سیلفی اپ لوڈ کی جاچکی ہیںجبکہ سیلفی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ سوا 5کروڑ تصاویر کو ٹیگ کیا جا چکا ہے۔
اگست2014میںدنیا کے مقبول ورڈ گیم ’اسکریبل‘ نے لفظ سیلفی کو با ضابطہ طور پر تسلیم کرلیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی سیلفیز میں 48 فی صد فیس بک پر شیئر کی جاتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے۔جناح اسپتال کی سربراہ ڈاکٹر...

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...