Tuesday, October 27, 2020
Home ٹیکنالوجی نوجوانوں کا جنون ’سیلفی(عبدالولی خان)‘

نوجوانوں کا جنون ’سیلفی(عبدالولی خان)‘

2005group-selfie-2-upمیں شادی ہوئی، خوش قسمتی سے ایک ہفتے کے اندر ’ہنی مون‘پر جانے کا موقع مل گیا ، شریک حیات اورمیں کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے فوراً ہی اسلام آبا د جانے کے لئے بس کا سفر اختیار کیا۔مری، نتھیا گلی، ایبٹ آباد، راولپنڈی اور کئی مقامات پر گھومے پھرے۔ میں نے بیگم اور انہوںنے میری خوب تصاویرکھینچیں، 12سے14دن کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی ہوئی ، تصاویر ڈویلپ ہونے اور پرنٹ آنے میں 3سے 4دن لگ گئے۔ جب وہ تصاویر خود دیکھیںا ور دوسروں کو دکھائی تو خود بھی یہی احساس ہوا اور گھر کے دیگر افراد نے بھی اس امر کی جانب نشاندہی کی تم دونوں کی نئی نئی شادی ہوئی تھی لیکن تم دونوں کی ایک ساتھ تصویریں کم ہیں، کسی تصویر میں تم ہو تو کسی تصویر میں آمنہ، اس وقت تویہ خیال نہیں آیا کہ یہ مسئلہ کیسے حل ہو سکتا ہے لیکن اگر میری شادی 2014میں ہوتی یہ ہم میاں بیوی کی ایک ساتھ تصاویر کا مسئلہ ’سیلفی‘سے حل ہو جاتا۔
2014میں اگر تفریح کے شعبے میں دیکھا جائے تو یہ سال ’سیلفی‘کا سال رہا، 2014سے قبل شاید ہی کسی اوربرس میں اتنی سیلفی کھینچی اور سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی، اس سے قبل کسی اور وقت میں کھینچی اور شیئر کی گئیں ۔ اب تو کوئی کہیں بھی جائے چھوٹے ہوں یا بڑے جوان ہو یا ادھیڑ عمر سیلفی دن بدن مقبول ہوتی جا رہی ہے۔ ہر کسی کی خواہش ہے کہ تصویر کھینچنے کے لئے کسی کو زحمت نہ دی جائے بلکہ اپنے زور بازو پر انحصار پر کرتے ہوئے سیلفی سے کام لیا جا سکتا ہے۔ تصویر کھینچنے والا کیمرا یا کیمرے والا فون اپنے ہاتھ میں پکڑ کر ایسی تصویر کھینچے جس میں وہ خود بھی آئے ایسی تصاویر کو سیلفی کہا جاتا ہے، سیلفی کا ایک اور انداز آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر کھینچنا بھی ہے لیکن ان سیلفیز کو وہ مقبولیت حاصل نہیں ہوئی جو اس سیلفی کو حاصل ہوئی جس میں کیمرا دکھائی نہ دے رہا ہو۔ فوٹو گرافر جم کراز ن 2005 میںپہلی بار لفظ ’سیلفی‘ پر بات کی تھی۔ 2013 میں لفظ Selfieکو آکسفوردڈ انگلش ڈکشنری نے’word of the year‘ قرار دیا ۔
ابتداءمیں سیلفی کے دیوانے صرف نوجوان ہوا کرتے تھے لیکن 2012کے اختتام پر ٹائم میگزین نے لفظ سیلفی کو سال کے 10سب سے زیادہ استعمال کئے گئے الفاظ میں شامل کیا۔ایک سروے کے مطابق 18 سے 35سال کی عمر کے درمیان کی آسٹریلوی خواتین کی 2تہائی تعداد نے سیلفی کا سب سے بڑا مقصد اسے فیس بک پر پوسٹ کرنا قرار دیا۔2013 میںکیمرا اور اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ لوگوں سے رائے مانگی تو معلوم ہوا کہ 18سے24سال کی عمر کے نوجوانوں کی کھینچی گئی تصاویر میں سے 30فی صد سیلفی ہوتی ہیں۔
2014کو بلا شبہ سیلفی کاسال کہا جا سکتا ہے۔ اس سال کی ابتدا ہی میںکئی اسمارٹ فون کمپنی نے رواں برس کو’سیلفی ایئر‘ قرار دیا اور ان کمپنیوں کی توجہ ایسے ہینڈ سیٹس تیار کرنے اور مارکیٹ میں پیش کرنے پر رہی جن میں دو کیمرے ہوں،عموماً موبائل کا فرنٹ کیمرا ، بیک کیمر ے مقابلے میں کم معیاری ہوتا ہے، لیکن اس برس متعدد ایسے موبائل فون بھی سامنے آئے ہیں جن کا فرنٹ کیمرا کافی مضبوط ہو۔
اکیڈمی ایوارڈ 2014میں کھینچی گئی سیلفی نے تصویر کے اس انداز کو بالکل ہی بدل کر رکھ دیااور اسے اب تک کی مقبول ترین سیلفی قرار دیا گیا ہے۔ ہالی ووڈ کے فلمی ستاروں سے بھری اس سیلفی نے مشہور و معروف اداکاربھی سیلفی کھینچنے کے مجبور کر دیا ، اور وقتا فوقتا فلمی ستاروں کی یہ سیلفیز اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر جاری ہوتی رہتی ہیں اور اب تو کوئی سلیبریٹی ہو یا نہ ہو ہر موبائل فون رکھنے والوں کی بڑی تعداد اور اسمارٹ فون کے حامل افراد کی اکثریت سیلفی کھینچ لیتے ہیںاب تو سوشل میڈیا نے لوگوںاس قدر اپنے حصار میں لے لیا ہے کہ وہ نہ چاہتے ہوئے سیلفی لے ہی لیتے ہیں۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کی جانے والی تصاویر میں سیلفیز کا ایک بڑا حصہ ہے۔
اسمارٹ فون نے لوگوں کے فوٹو گرافی کے شوق کی تکمیل کے بھرپور مواقع فراہم کئے ہیں اور اسی کی ایک شکل سیلفی کی صورت ہے جس سے ہمارا اکثر واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی اسی وجہ سے ان ویب سائٹس پر سیلفیز کی بھرمار ہے۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد موبائل فون خریدتے وقت فیچرز کو تو مد نظر رکھتی ہی ہے لیکن اب فرنٹ کیمرا بھی موبائل کی چوائس میں اہم وجہ بنتا جا رہا ہے ، اس حقیقت کی وجہ سے کمپنیوں نے اس امر کی جانب بھی توجہ کرنا شروع کردی ہے۔ اسمارٹ فون کی ایپلی کیشن نے جہاں دیگر مسائل حل کر دیئے ہیں بالکل اسی طرح سیلفی کے میدان میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اور سیلفی کی نوک پلک سنوارنے کے لئے مختلف ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...