Tuesday, October 27, 2020
Home Trending سینیٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب

سینیٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب

Qaim-Ali-Shah-Amin-Faheemکراچی، سینیٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلاول ہاوس کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے ،بورڈ کل سے درخواستوں کا جائزہ لےگاجبکہ سات فروری کو امیدواروں کے انٹرویو کرے گا ۔پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ سینٹ کے ٹکٹوں کیلئے سات فروری کو امیدواروں کے انٹرویو کرے گا،ٹکٹوں کیلئے قائم بورڈ میں فریال تالپور، سید قائم علی شاہ ، راجہ پرویز اشرف،اور سینیٹر میاں رضاربانی شامل ہیں، پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں سے ایک سو پچیس درخواستیں دی گئی ہیں اور ٹکٹ کے لئے درخواستوں کےساتھ پچاس ہزار روپے کا ڈرافٹ بھی وصول کیا جا رہا ہے۔ پارلیمانی بورڈ امیدوارں کے انٹرویو کرنے کے بعد آٹھ فروری کو امیدواروں کی لسٹ فائنل کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...