Tuesday, October 20, 2020
Home Trending الیکٹرانک ووٹر مشین، الیکشن کمیشن قوم کو گمراہ نہ کرے، سینیٹر تاج...

الیکٹرانک ووٹر مشین، الیکشن کمیشن قوم کو گمراہ نہ کرے، سینیٹر تاج حیدر

taj-haiderپاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان شفاف انتخابات کے لیے 2013 کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹر مشینوں کے استعمال سے متعلق بیان سے قوم کو گمراہ کرنے سے گریز کرے، انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن کے دفتر میں دن بھر اجلاس کے انعقاد کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹر مشینوں کا استعمال کیا جائے گا، اجلاس میں 20 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، الیکشن کمیشن کے تمام افسران، نادرا کے سربراہ، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ان مشینوں کے استعمال پر اتفاق کیا تھا اور کسی نے بھی موئی اعتراض نہیں کیا تھا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل رابطے میں رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ خط و کتابت کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی تھیں کہ الیکشن میں ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائیں گی، ہمیں مشینوں کے استعمال سے متعلق مٹیریل بھی دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نادرا کو الیکشن کا ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے جدید ترین نظام فراہم کیا تھا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی کوتائیوں کو سیاسی جماعتوں پر ڈالنے سے گریز کرے، سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران کے میڈیا کے سامنے بیانات الیکشن کمشنر کے احکامات کی نفی تھے، اس وقت الیکشن کمیشن کے کسی بھی افسر نے یہ نہیں کہا تھا کہ ان مشینوں کے استعمال کے لیے کسی قانون سازی کی ضرورت تھے ، قانون سازی کی بات تو اس وقت کی گئی جب الیکشن کمیشن پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا، انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ سمارت بننے کی کوشش کے بجائے بیوروکریسی جمہوری عمل کے لیے راستے بنائے، اب عوام میں غیر معمولی سیاسی شعور آ چکا ہے اس وقت پرانے طریقے قابل قبول نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ عوامی شعور کو ختم نہیں کیا جا سکتا، اب الیکشن کمیشن کے پاس صاف و شفاف انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...