Friday, October 30, 2020
Home Trending ذمہ داریوں سے غفلت، سینیٹر عبدالحسیب کی رکنیت معطل

ذمہ داریوں سے غفلت، سینیٹر عبدالحسیب کی رکنیت معطل

 Senator-Haseeb-Khan-متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سینیٹر عبدالحسیب خان کی تنظیمی ذمہ داریوں اور دیگر فرائض سے مسلسل غفلت برتنے پر تنظیمی رکنیت معطل کردی ہے۔
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سینیٹر عبدالحسیب کی کارکردگی پر غور کیا گیا، رابطہ کمیٹی کے مطابق عبدالحسیب کو تنظیمی ذمہ داریوں سے غفلت برتنے اور اس میں کوتاہی کرنے پر بارہا احساس دلایا گیا لیکن اس کے باوجود وہ اپنے طرز عمل میں کوئی تبدیلی نہیں لائے جس سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور اس بنا پر انہیں تنظیمی رکنیت سے معطل کردیا گیا جس کی قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے بھی توثیق کردی ہے۔ رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ رکنیت کی معطلی تک سینیٹر عبدالحسیب نہ تو سینیٹ اور نہ ہی سینیٹ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...