شہر قائد میں سردی کی شدت برقرار۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ کچھ روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔