جانوروں کی آلائشوں سے تیل بنانے کی فیکٹری پرچھاپہ،مالک گرفتار

sindh food authorityکراچی ملیر ندی پر جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل بنانے کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائی میں ایس ایس پی ساوتھ کے تعاون سے جگہ کے مالک کو گرفتار کرلیا۔سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملیر ندی پر جانوروں کی آلائشوں اور چربی کے ذریعے چربی بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جانورں سے تیل بنانے والے یونٹس سے بھاری تعداد میں جانوروں کی ہڈیاں، چربی، تیل اور دیگر آلائش برآمد کر کے نمونے تلف کر دیئےگئے۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق تیل کی سپلائی شہر بھر میں کی جا رہی تھی، چھاپے کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل اور گھی بنانے والی جگہ سے مالک کو ایس ایس پی ساوتھ کے تعاون سے گرفتار کر کے ایف آے آر درج کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top