Thursday, October 29, 2020
Home Trending عوام کو عمران خان کا خیالی پلاﺅ اور بد تمیزی بھرا نظام...

عوام کو عمران خان کا خیالی پلاﺅ اور بد تمیزی بھرا نظام نہیں چاہیے، شرجیل میمن

Sharjeel Memonکراچی ، سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ18اکتوبر کا جلسہ ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والے جلسوں کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ عمران خان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ غریب عوام کا تمسخر اڑائیں۔ جلسہ صوبوں میں ہم آہنگی اور وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوگا۔ مزار قائد سے متصل جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں خواتین، مزدور، کسان، محنت کش، نوجوان اور طلبہ کا ٹھاٹے مارتا سمندر ہوگا اور وہ یہ بات ثابت کریں گے کہ وہ اس ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے بھٹو خاندان کے ساتھ ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ غریب عوام کا تمسخر اڑائیں۔انہوں نے کہا کہ جلسہ عام میں لاکھوں جیالے شریک ہوکر ثابت کردیں گے کہ انہیں قائد اعظم محمد علی جناح، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا پاکستان چاہیے، نا کہ انہیں عمران خان کا خیالی پلاﺅ اوربدتمیزی بھرا نظام چاہیے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ18 اکتوبر کا جلسہ صوبوں میں ہم آہنگی اور وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...

کراچی اور ساحلوں کی ترقی کیلئے چین کی مدد کی پیشکش

کراچی:عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے بدھ کے روز کراچی شہر کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی اور باہمی مفادات...