Wednesday, October 28, 2020
Home Trending عدالت کے حکم کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں قائم چار شادی لان...

عدالت کے حکم کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں قائم چار شادی لان کو سیل کردیا گیا

عدالت کے حکم پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں قائم چار شادی لان A، B، C اور D kashmir complexکو بند کرکے آج منگل کو قبضہ حاصل کرلیا اور لانز کے دفاتر کو سیل کردیا ۔ واضح رہے کہ A ،B،C اور D لان کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں قائم تھے جس کی وجہ سے اسپورٹس کمپلیکس میں آنے والے شہریوں خصوصاً فیملیز کو دشواری کا سامنا ہو رہا تھا اور شہریوں نے پارکوں اور کھیل کے میدانوں میں شادی لان کے خلاف عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا اور عدالت کے فیصلے کے مطابق کسی بھی تفریحی اور کھیل کی جگہ کو شادی لان کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر رﺅف اختر فاروقی نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ان چاروں لان کو فوری ختم کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ 25نومبر کو سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن محمد ریحان خان نے ڈائریکٹر اسپورٹس آفاق درانی اور دیگر افسران کے ہمراہ ان چاروں لان کو سیل کرکے قبضے میں لے لیا جس کے ساتھ ہی ان لان کا بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کا بھی آج آخری دن تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...