سابق رکن سندھ اسمبلی شفیع محمد جاموٹ انتقال کرگئے

Shafi-Mohammed-Jamotکراچی، سابق رکن سندھ اسمبلی اور ماہی گیر رہنما حاجی شفیع محمد جاموٹ انتقال کر گئے ہیں۔ شفیع محمد جاموٹ کی عمر 79برس تھی۔حاجی شفیع محمد جاموٹ پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی رہے، 2013 کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی اور ضلع ملیر سے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ گزشتہ ایک سال سے وہ غیر فعال تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سمیت سیاسی وسماجی رہنمائوں  نے شفیع محمد جاموٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top