شوبز میں تیزی سے اپنی جگہ بنانے والی باصلاحیت اداکارہ شگفتہ سلیم نے کہاکہ محنت سے کام کرنے والے اپنی جگہ ضرور بناتے ہیں ، اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے اپنی منفرد شناخت بناناچاہتی ہوں جس کے لےے محنت کررہی ہوں ، ایم ٹی اے فلمزٹیم کا حصہ بننا میرے لےے اعزاز کی بات ہے ،ملک یعقوب نور نے ہمیشہ نئے فنکاروں کو بھرپور مواقع فراہم کرنے کاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے ، عنقریب ان کی فلم میں نظر آﺅنگی ، انہوں نے کہاکہ فنکا ر کی کامیابی کا راز پہلے خود سے مخلص ہونا ہے اپنے کام سے محبت کرینگے تو اپنی پہچان بناسکیں گے ، ایسے کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں جن میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کرسکوں ،میں ہمیشہ ہی سے اپنے کام کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کرتی ہوں تاکہ میرا کردار مزید خوبصورتی سے ناظرین تک پہنچے، اچھا کام کرنے والوں کیلئے اس فیلڈ میں ہمیشہ سے ہی جگہ رہی ہے، ہمیشہ سے منفرد کام کرنےکی کوشش کی ہے۔