Saturday, October 24, 2020
Home Trending باغی کون اور داغی کون ہے اس کا فیصلہ وقت کریگا، شاہ...

باغی کون اور داغی کون ہے اس کا فیصلہ وقت کریگا، شاہ محمود قریشی

 shah mehmood Quraishiتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ دعوے کرنا جاوید ہاشمی کا حق ہے،باغی کون اور داغی کون ہے یہ وقت بتائے گا، حکومت اوراسمبلی اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کراچی پہنچنے پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے جاوید ہاشمی کے الزامات کو مسترد کردیا، ان کا کہنا تھا کہ،باغی کون ہے اورداغی کون، اس کا فیصلہ وقت کرے گا، جاوید ہاشمی کے مقابل پیپلزپارٹی کا امیدواردستبردارکرایا جارہا ہے یہ مک مکا نہیں تو کیا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسلام آباد دھرنا جاری رہے گا، کنٹینرکو پہیے لگیں گے اوردھرنا پنجاب سے سندھ میں داخل ہوگا،حکومت اوراسمبلی اپنی مدت پوری نہیں کرسکے گی ،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سندھ کی عوام کرپشن سے تنگ آچکی ہے،ذوالفقاربھٹوکی پیپلزپارٹی دفن ہوچکی سندھ سندھ میں جلد وکٹیں گریں گی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اتوارکولاہورمیں طاقت کا مظاہرہ کریں گے،ہمارے پاس کوئی لندن پلان نہیں پاکستان پلان کے حامی ہیں اورتبدیلی لاکررہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...

اسکول فیس رعایت, سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

کراچی : سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی...

بائیس گھنٹے سے لاپتا جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران گھر پہنچ گئے

جیو نیوز کے لاپتہ سینیئر رپورٹرعلی عمران سید گھر پہنچ گئے۔جیو نیوز کے سینیئر صحافی علی عمران نے اہلیہ سے رابطہ کیا...

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...