Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف...

نا جا ئز منا فع خوری اور ملا وٹ کے خلاف آپریشن جا ری، قید جرما نے اور سزائیں

soaibahmedsiddique-newcommissionerskarachiکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کراچی ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جا نب سے ناجائز منا فع خوری اورملا وٹ کے خلاف شہر بھر میں آپریشن جا ری ہے جس کے تحت دوودھ ،آٹا ،سبزی ،دالیں ،گوشت ، پھلوں ، مرغی اور دیگر اشیاءخوردنوش سرکا ری نر خنامہ سے زائد پر فروخت کرنے پر94دکا نداروں کا چالان 1لاکھ 27ہزار8سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا،کمشنر کراچی نے کہا کہ جن علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف اقدامات کیے گئے ان میں صدر ۔سول لائن ۔گارڈن ۔سائیٹ ۔بلدیہ ۔فیروز آباد ۔جمشید کوآٹرز۔گلشن اقبال۔گلزار ہجری ۔لیاقت آباد۔ناظم آباد ۔نارتھ نا ظم آباد۔اورنگی ۔بلدیہ ۔بن قاسم ۔ ابراہیم حیدری ۔نیو کراچی ۔لا نڈھی ۔کو رنگی اور ما ڈل کالونی کے علاقے شامل ہیں ۔

شعیب احمد صدیقی نے مزید بتایا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف جا ری کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں ۔58دودھ فروش ۔04اشیاءخوردونوش ۔21سبزی فروشوں ۔06پھل فروش ، 05مرغی فروشوں کے خلاف چالان کیے گئےاور مسلسل خلاف ورزی کر نے والے02افرادکو گرفتار کرکے جیل بھجو ا دیئے گئے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اورملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کا کریک ڈاﺅن اس وقت تک جا ری رہیگا ،جب تک کہ یہ ضمیر فروش اپنی روش ترک نہ کردےں اور عوام کو سرکا ری ریٹ کے مطابق اشیا ءکی فروخت کو یقینی نہیں بنالیتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...

بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے ان کے گھر پہنچ گئے

کراچی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آئی جی سندھ کو منانے آئی جی ہائوس پہنچ گئے، آئی جی مشتاق مہر سے ملاقات ۔کام...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا بلاول سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، کیپٹن صفدر واقعے پر بات چیت،...

کیپٹن صفدر گرفتاری، آرمی چیف کا تحقیقات کا حکم

کراچی، کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے چیئرمین پی پی کے مطالبہ پر آرمی چیف نے تحقیقات کا حکم دے دیا، آرمی...