بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلیہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین...

یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی  نے ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ میرا ری ہیب کافی اچھا چل رہا ہے۔ویٹ اور میڈیکل پلاننگ کے ساتھ ری ہیب کررہا ہوں۔ اگلے ہفتے سے بالنگ کا آغاز کردوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے ہمیشہ مثبت سوچنا ہوتا ہے۔ ٹیم جیتتی بھی ہے اور ہارتی بھی، ہمیشہ اپنے ہیروز کو سپورٹ کرنا چاہیے۔  ہمارا 2021 اور 2022 کا سال کافی اچھا گزرا ہے۔ ہم نے جنوبی افریقہ، سری لنکا کو ہرایا ہے۔ ہماری اسی ٹیم نے اوپننگ میں دو دو سو کا ہدف حاصل کیا بیس وکٹیں بھی لی۔ان کا کہنا  ہے کہ کبھی کبھی ٹیم پر مشکل وقت آجاتا ہے۔ پلئیرز ہمیشہ چاہتے ہیں کہ اچھا پرفارم کریں۔ مجھے پتہ ہے کہ فینز چاہتے ہیں کہ آپ ہمیشہ جیتیں۔  اس وقت ہمیں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی ٹیم پاکستان کو 2023 اور 2024 کا ورلڈکپ جتوائے گی۔ آگے پی ایس ایل اور نیوزی لینڈ سیریز آرہی ہے۔ 2023 میں کافی لمبی کرکٹ ہے یہی پلئیرز فٹ ہونگے تو پاکستان کو جتوائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کی منتخب شدہ ٹیم سے مطمئن ہوں۔ مقامی پلئیرز جتنے اچھے ہونگے اتنا ہی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہیری بروک اگر دستیاب ہوئے تو ٹیم کے لیے اچھا ہوگا۔ سکندر رضا، لائم ڈوسن اور جارڈن کوک بھی اچھے کھلاڑی ہیں فینز کو مزہ آئے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا پر دیکھ کر حیران ہوں کہ لوگوں کو میری شادی کی تاریخ کا بھی پتا ہے۔ ابھی نکاح کی حتمی تاریخ مجھے بھی معلوم نہیں۔ جب بھی نکاح ہوگا تو میں ضرور سب کو بتاوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code