Wednesday, October 21, 2020
Home Trending شہر قائد ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتا ہے، سینیٹر شاہی سید

شہر قائد ہمارے لئے ماں کا درجہ رکھتا ہے، سینیٹر شاہی سید

shahi-syedعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی شہر ملکی معیشت کی ریڑ ھ کی ہڈی ہے کراچی کو جتنی اہمیت و فوقیت دینی چاہیے تھی اسے اتنا ہی نظر انداز کیا گیا ہے جتنا شہر قائد اس ملک کو ریونیو دیتا ہے اتنی ہی مافیائیں اس شہر پر مسلط کردی گئی ہیں شاید ہی ملک کی کوئی مافیا ہو جو کراچی میں اس وقت موجودنہ ہوشاید ہی کوئی جرم ایسا ہو جو کراچی میں موجودنہ ہو،غیر قانونی تارکین کی ایک بہت بڑی تعداد اس شہر میں موجود ہے کراچی میںجرائم پیشہ افراد کے پاس ایسا اسلحہ موجود ہے جو کہ شاید وزیرستان میں فوج کے خلاف بر سر پیکار دہشت گردوں کے پاس بھی موجودنہ ہو،گولہ بارود جس کا ہم کراچی میں تصور بھی نہیں کرسکتے تھے دہشت گرد اس کا استعمال بھرپور انداز سے کررہے ہیںجس کی مثال چوہدری اسلم اور فاروق اعوان پر حملے ہیں۔ کراچی ملک کا واحد شہر ہے جہاں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ روز کا معمول بن چکا ہے، کوئی طبقہ بھتہ خوروں سے اور کوئی سیاسی و مذہبی جماعت،پیشہ، مسلک و زبان بولنے والا ٹارگٹ کلنگ سے محفوط نہیں ،شہر کی موجودہ صورت حال دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رورہا ہے ۔میں آج کی پریس کانفرنس کے توسط سے یہ عرض کرتا چلوں کہ روشنیوں کا یہ شہر دنیا بھر میں پختون آبادی کا سب سے بڑا شہر ہے یہ شہر ملک بھر کے پختونوں کی آخری جائِ پناہ ہے ہمارے لیے کراچی کی اہمیت اپنی ماں سے ہر گز کم نہیں ہے کراچی کی معیشت کا پہیہ چلے گا توملکی معیشت کا پہیہ چلے گا،میری مرکزی و صوبائی حکومتوں سے اپیل ہے کہ سیاسی مصلحت و مفادات اوراختلافات سے بالاتر ہوکر شہر میں قیام امن کے لیے ٹھوس اور بروقت فیصلے کیے جائیں۔کراچی شہر 1980کی دہائی سے اب تک مسلسل بد امنی کا شکار ہے اور عروس البلاد گزشتہ کچھ سالوں سے قتل و غارت گری کی آماجگاہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہر کا امن سکون تباہ ہوچکا ہے بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے شہر سے صنعتی یونٹس کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے روزگار کے مواقع ناپید ہوتے جارہے ہیںشہر کی بد امنی کے خلاف ہم نے انتہائی ذمہ دار اور اہم سیاسی جماعت کی حیثیت سے ہمیشہ ٹھوس مو¿قف اختیار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...