Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل پاکستان سپرلیگ کاانعقاد پاکستان میں ہوناچاہئے تھا،شاہد آفریدی

پاکستان سپرلیگ کاانعقاد پاکستان میں ہوناچاہئے تھا،شاہد آفریدی

ShahidAfridکراچی، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہےکہ پی سی بی کوپاکستان سپرلیگ کاانعقادہوم گراؤنڈ پرہونا چاہئے تھا۔گراؤنڈ شائقین سے بھرے ہوں تو کھلاڑی کراؤڈ کے سامنے پرفارمنس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی کاکہنا ہے کہ پی سی بی کو پاکستان سپرلیگ کا انعقاد ہوم گراؤنڈ پر ہی کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہاکہ کثیرتعداد میں تماشائیوں نےقومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز گراؤنڈز میں آکر دیکھے۔اس سے قبل زمبابوے کے دورہ پاکستان میں بھی قذافی اسٹیڈیم شائقین کرکٹ سے کچھاکھچ بھرا نظرآیا۔تماشائیوں سے بھرے پاکستانی گراؤنڈ کا نظارہ بہت دلکش ہوتاہے۔ زمبابوے کے ٹور کے بعد ہم سب کرکٹرز کوتوقع تھی کہ یہاں مزید میچز بھی کھیلے جائیں گے اور کرکٹ جاری رہے گی۔بوم بوم آفریدی نے کہاکہ ملکی کرکٹ کیلئے یہ بہتر ہوتاکہ ہمارے گراؤنڈشائقین سے بھرے ہوں اورہمارے کھلاڑی ہوم کراؤڈ کے سامنے پرفارمنس سے فائدہ اٹھائیں۔ہماری اپنی کرکٹ اپنے ہی میدانوں پر ہونا چاہئے۔اسی لئے اگر پاکستان سپرلیگ ہوم گراؤنڈ پر منعقد ہوتی تو یہ قومی کرکٹ اور کرکٹرز کیلئے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتی۔ چاہے اس میں غیرملکی کرکٹرز شامل ہوتے یا نہیں ہوتے۔ ہمارے گراؤنڈزاپ گریڈ ہوجاتے،عوام کو مسابقتی کرکٹ دیکھنے کوملتی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول کے اشارے پر چھٹی پر گئے,ٹوئٹر...

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی,کراچی واقعے کے بعد آئی جی سندھ اور...

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...