Thursday, October 29, 2020
Home Trending مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، شاہد آفریدی

مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، شاہد آفریدی

Shahid Afridiبوم بوم شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مصباح الحق کافی عرصے سے قومی ٹیم کیلیے اچھا پرفارم کرتے چلے آ رہے ہیں، بدقسمتی سے سری لنکا میں وہ اسکور نہ کر سکے، اس پر انھیں تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔
وہ بطور کپتان ہر کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں، مجھے امید ہے کہ جلد فارم بحال کر لیں گے۔ آل راو¿نڈر نے کہاکہ معین خان، وقار یونس اور مشتاق احمد نے ڈریسنگ روم کا ماحول شاندار بنا دیا، تینوں سابق عظیم کرکٹرز کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے، بدقسمتی سے سری لنکا میں ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی مگر اس میں کوچز و منیجر کا کوئی قصور نہ تھا، انھوں نے اپنی بھرپور کوشش کی، اب یہ کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستقبل کی سیریز میں اچھے نتائج دے کر کوچز کا سر فخر سے بلند کریں۔

آفریدی نے کہا کہ ٹیم کی فتح کیلیے سینئرز کے ساتھ جونیئر کھلاڑیوں کو بھی اچھا پرفارم کرنا ہوگا، ورلڈ کپ سے قبل ہمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے اہم سیریز کھیلنی ہیں، ان میں فتح کی صورت میں بھرپور اعتماد کے ساتھ میگا ایونٹ میں حصہ لیں گے۔ سری لنکا میں اپنی کارکردگی سے نالاں آل راو¿نڈر نے کہا کہ ٹیم کو مجھ سے اچھے کھیل کی توقع تھی مگر میں ایسا نہ کر سکا، اب مجھے اپنی پرفارمنس پر زیادہ توجہ دینا ہوگی، میں کینگروز کیخلاف سیریز میں سابقہ ناکامی کا ازالہ کرنے کیلیے پ±رعزم ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...