Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت رینجرز مداخلت نہیں کررہی، سندھ کے مطالبے پر آئی، جہاں کرپشن ہوگی، رینجرز جا...

رینجرز مداخلت نہیں کررہی، سندھ کے مطالبے پر آئی، جہاں کرپشن ہوگی، رینجرز جا سکتی ہے، شاہد خاقان

Federal-Minister-for-Petroleum-and-Natural-Resources-Shahid-Khaqan-Abbasiکراچی: وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ رینجرزسندھ میں مداخلت نہیں کررہی ہے بلکہ وہ حکومت سندھ کے ہی مطالبے پرہی آئی ہے، رینجرز کے کام میں وفاق بھی مداخلت نہیں کرتا، جہاں کرپشن کے خدشات ہیں وہاں رینجرز جا سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایڈمورگیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے شکارپور ٹرمینل اور دولت پور ڈپو کی افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے ایڈمورگیس کے 3200 ٹن گنجائش کے حامل اسٹوریج ٹرمینل اور 2400 ٹن گنجائش کے ڈپوکے قیام کوخوش آئند قراردیااور کہا کہ ملک میں اب بھی1 لاکھ ٹن اسٹوریج کیپیسٹی کی ضرورت ہے۔ اسٹوریج گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے ہی جنوری میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران رونما ہواجس سے سب لوگ آگاہ ہو گئے تھے کہ ملک میں اسٹوریج گنجائش بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کی بڑی ذمے داری اگرچہ حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن حکومت کی خواہش ہے کہ مقامی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور نجی شعبے کے سرمایہ کاراسٹوریج استعداد کو بڑھانے کے منصوبوں میں سامنے آئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...