Friday, October 30, 2020
Home Trending ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا کودھمکی آمیزخط موصول

ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا کودھمکی آمیزخط موصول

shahla-razaکراچی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول ۔ ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ مختلف سموں سے دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں۔دھمکی آمیز خط میں 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ، مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے اور شہلا رضا کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ۔ خط پر عمران لاشاری اور فخر عباس لاشاری کے نمبر بھی درج ہیں ۔جھنگ سے تعلق رکھنے والے عمران لاشاری کا کہنا ہے کہ ان کا نوشہرو فیروز میں زمین کا تنازع چل رہا ہے ، قابضین 25 ایکڑ اراضی کے لئے ڈرامہ کر رہے ہیں ۔دوسری جانب سے شہلا رضا کا کہنا ہے کہ جن نمبرزسے فون کالز آئیں وہ نمبرز متعلقہ اداروں کو دے دئیے ہیں ۔ لندن کی سم سے بھی دھمکی آمیز فون آیا ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ خط کے متن سے لگتا ہے کہ جس کا فون نمبر ڈالا گیا اس سے دشمنی نکالی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...