شاہ لطیف سے پولیس کو انتہائی مطلوب ملزم گرفتار، ملزم بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم کا گروہ ڈیفنس کے علاقے میں وارداتوں میں ملوث ہے، پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم شہر میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھا، ملزم سے پانچ کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس اور موبائل فون برآمد، ملزم صادق علی عرف سجن نے بینک سے رقم لیکر نکلنے والے درجنوں شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم کے خلاف دہشتگردی، پولیس پر فائرنگ، قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں، ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں بھی سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم کے گروہ کے دیگر افراد کی شناخت حاصل کر لی گئی، گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے، ملزم صادق کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔