Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اے ایس آئی محمد بخش کا ٹریننگ سینٹر کراچی میں تبادلہ

کشمور زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش کا کراچی میں پولیس...

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب، مختلف کارروائیوں میں برآمد کیا گیا سامان کی اصل مالکان کے...

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

شاہ زیب قتل ، سول سوسائٹی کی درخواست پر 3 رکنی لارجر بینچ تشکیل

suprem court karachiکراچی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شاہ زیب قتل کیس میں سول سوسائٹی کی درخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہزیب قتل کیس کے تمام ملزمان کی رہائی کے بعد سول سوسائٹی کی جانب سے چیف جسٹس کے پاس ایک پٹیشن دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے اے ٹی سی کی دفعات نکالیں جس سے ملزموں کو فائدہ ہوا، شاہ رخ جتوئی جیسے ملزموں کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا نوٹس لے کر کیس کی دوبارہ سماعت کریں۔سول سوسائٹی کی درخواست کا نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کیلئے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کریں گے جبکہ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ میں شامل ہوں گے، بینچ کل (ہفتہ کو) مقدمے کی کراچی رجسٹری میں سماعت شروع کرے گا۔
abdur rahman
Biographical Info
Open chat