Wednesday, October 28, 2020
Home Trending ملیرپندرہ میدان جنگ ،گرفتاریاں شروع،ٹریفک بحال

ملیرپندرہ میدان جنگ ،گرفتاریاں شروع،ٹریفک بحال

shellingکراچی، ایم ڈبلیوایم کے مظاہرین اورپولیس کے درمیان مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں،ملیرپندرہ کاعلاقہ میدان جنگ بن چکاہے،علاقے میں صورت حال انتہائی کشیدہ،شیلنگ کے باعث قرب وجوارمیں رہنے والے بچوں اورخواتین کی حالت غیرہوگئ ،پولیس ہوئی فائرنگ اورشیلنگ کررہی ہے،جب کہ مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے سے انکارکرتے ہوئے پتھرائوشروع کردیاہے ،جس کے باعث کئی پولیس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں،ادھرپولیس نے گرفتاریاں شروع کردیں ہیں،متعددمظاہرین کوحراست میں لے لیاگیاہے،گرفتاریوں سے بچنے کے لئے مظاہرین گلیوں میں داخل ہوگئے اورانہوںنے متعددگاڑیوں کے شیشے توڑدئیے۔پولیس اہلکارمظاہرین کاتعاقب کرتے ہوئے گلیوں میں داخل ہوگئی۔احتجاج کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی ہے۔مظاہرین کومنتشرکیاجارہاہے جب کہ 8گھنٹے بعدشاہراہ فیصل کے دونوں ٹریک کوٹریفک کے لئے کھول دیاگیاہے۔اندرون ملک ٹرینوں کاشیڈول متاثرہواہے،کراچی آنے والی ٹرینوں کوڈرگ روڈ،لانڈھی اوربن قاسم پرروک لیاگیاہے،ڈی آئی جی ایسٹ عارف حمیدنے ملیرپندرہ پہنچ کرآپریشن کی کمان سنبھال لی ہےجب کہ پولیس نے پوزیشن سنبھال لی ہے،مظاہرین کواندردھکیل دیاگیاہے،ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق پتھرائوسے تین اہلکارزخمی ہوگئے،جب کہ پندرہ مظاہرین کوگرفتارکرلیاہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...