کراچی کنگز کو فائنل کھیلتا اور جیتتا دیکھ رہی ہوں، شنیرا وسیم

کراچی: سابق قومی فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کو پی ایس ایل کا فائنل کھیلتا اور جیتتا دیکھ رہی ہوں، گزشتہ میچ میں شائقین نے ایک کانٹے دار مقابلہ دیکھا۔ پورے میچ کے دوران میں بہت فکر مند اور پُرجوش تھی لیکن یہی کرکٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹھ میچوں کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ پاکستانی عوام بہت عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں اور جو بھی غیر ملکی ٹیم پاکستان آئے گی یہ قوم تہہ دل سے اس کا استقبال کرے گی۔ تمام ٹیموں سے کہتی ہوں آپ پاکستان آئیں آپ کو یہاں بے حد پیار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے وومینز پی ایس ایل ہونی چاہیے اور اس سے پاکستان کرکٹ مکمل ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top